مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ جو چھپ کر خیانت کرتا ہے وہ آخرکار سب کے سامنے رسوا ہوجاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سوشل میڈیا پر کم ایک مختصر عربی پیغام میں کہا ہے کہ خفیہ طور پر کی جانے والی خیانت بالآخر آشکار ہو جاتی ہے۔
بقائی کا یہ بیان بعض عرب ممالک کی جانب سے ایران کے خلاف جنگ میں امریکا اور اسرائیل کے ساتھ تعاون کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔
حال ہی میں اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے خفیہ دورۂ امارات سے متعلق خبریں بھی منظر عام پر آئی تھیں، تاہم اماراتی حکام نے ان اطلاعات کی تردید کی تھی۔
اسرائیلی میڈیا نے دعوی کیا تھا کہ اماراتی حکام نے ایران کے ردعمل کے خدشے کے باعث ان خبروں کی تردید کی۔
آپ کا تبصرہ